38
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کی ضرورت پیدا ہوئی تو نافذ کی جائے گی، اعظم نذیر تارڑ
اسلام آباد — وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں آئین کے تحت ایمرجنسی کی ضرورت پیدا ہوئی اور مقررہ شرائط پوری ہوئیں تو ایمرجنسی نافذ کی جائے گی۔
میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی کے نفاذ کا طریقہ کار آئین میں بالکل واضح ہے اور اس معاملے میں تمام آئینی تقاضوں کو مدنظر رکھا جائے گا۔
خیبر پختونخوا میں گورنر راج سے متعلق سوال کے جواب میں وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ اگر حالات آئینی طور پر ایسے اقدام کا تقاضا کریں گے تو آئین میں دیے گئے طریقہ کار کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
