اہم ترین دنیا جھیل لوسرن کے کنارے تاریخی برگن اسٹاک ریزورٹ، امریکا ایران مذاکرات کی میزبانی کے باعث ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز News Deskجون 21, 202604 مشاهدات امریکا، ایران مذاکرات کی میزبان جگہ برگن اسٹاک ریزورٹ کی جھلکیاں سامنے آ گئیں سوئٹزرلینڈ کے علاقے اسٹانسٹاڈ میں واقع برگن اسٹاک ریزورٹ ان دنوں امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کے باعث عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ جھیل لوسرن کے کنارے پہاڑی چوٹی پر قائم یہ ریزورٹ اپنی قدرتی خوبصورتی اور تاریخی پس منظر کی وجہ سے پہلے بھی کئی بین الاقوامی ملاقاتوں کی میزبانی کر چکا ہے۔ ریزورٹ کی بنیاد 1873 میں رکھی گئی تھی اور یہ اپنے قیام کے بعد ہی یورپ کے نمایاں مہمانوں کی توجہ کا مرکز بن گیا تھا۔ یہ مقام ماضی میں بھی کئی اہم بین الاقوامی سیاسی کانفرنسوں کی میزبانی کر چکا ہے، جس کے باعث اسے حساس مذاکرات کے لیے ایک محفوظ اور پرسکون مقام تصور کیا جاتا ہے۔ ریزورٹ کی دور دراز اور پرفضا جگہ سکیورٹی کے اعتبار سے بھی موزوں سمجھی جاتی ہے، جس کے باعث اعلیٰ سطحی وفود کا قیام اور نقل و حرکت نسبتاً آسان رہتی ہے۔