دنیا ریاض کے علاقے منفوحہ میں پیش آنے والا سانحہ، سفارت خانہ متحرک News Deskجولائی 15, 2026010 مشاهدات سعودی عرب: ریاض میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ضلع مانسہرہ کے پانچ پاکستانی جاں بحق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے علاقے منفوحہ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے پانچ پاکستانی جاں بحق ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے پانچوں پاکستانیوں کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ سے ہے۔ جاں بحق افراد میں محمد سعید، عابد حسین، عبدالرحمان، محمد سفیر اور محمد رستم شامل ہیں۔ پاکستانی سفارت خانہ ریاض نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سفارت خانے کے مطابق حکام سعودی پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ واقعے کی تفصیلات معلوم کی جا سکیں۔ سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد مرحومین کی میتوں کی سعودی عرب میں تدفین یا انہیں پاکستان بھجوانے سے متعلق ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی برادری میں اس واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔