بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 11 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد
سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف تازہ کارروائیاں کیں جن میں 11 دہشت گرد مارے گئے۔ کارروائیوں کے دوران ہلاک ہونے والوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے گوارگو میں کی گئی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ اس دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیا گیا۔
دوسری جانب چاغی کے علاقوں امین آباد اور سیاہ چنگ میں بھی سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائیاں کیں، جن میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ان کارروائیوں کے دوران بھی بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن بدستور جاری ہے اور یہ اس وقت تک نہیں رکے گا جب تک علاقے سے آخری دہشت گرد کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔
