حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج، پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر بھی بات ہوگی
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا۔ سب کی نظریں اس بات پر ہیں کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ملتوی ہوتا ہے یا نہیں۔
دونوں مذاکراتی کمیٹیوں نے اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کیا، جس کے بعد سہ پہر تین بجے بات چیت پر اتفاق ہو گیا۔ دوسری طرف پی ٹی آئی کی سیاسی اور کور کمیٹی نے اپوزیشن کی مذاکراتی ٹیم کو فیصلہ سازی کا مکمل اختیار دے دیا ہے۔
حکومت اور اپوزیشن کی چھ، چھ رکنی کمیٹیاں آج دوبارہ آمنے سامنے بیٹھیں گی۔ توقع ہے کہ لانگ مارچ سمیت دیگر معاملات پر بھی پیش رفت ہو سکتی ہے۔
گزشتہ روز بھی دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے، مگر کوئی حتمی نتیجہ سامنے نہیں آ سکا۔ البتہ فریقین بات چیت جاری رکھنے پر متفق ہو گئے تھے
