38
حافظ آباد: زمین کے تنازع پر بیٹوں نے مبینہ طور پر والد اور اس کے دوست کو قتل کر دیا
حافظ آباد کے علاقے کولو تارڑ میں زمین کے تنازع پر دو بیٹوں نے مبینہ طور پر اپنے والد اور ان کے دوست کو قتل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان صلح کرانے کے لیے ایک ڈیرے پر ملاقات جاری تھی۔ اسی دوران ملزمان نے مبینہ طور پر کلہاڑیوں سے حملہ کر کے اپنے والد محمد صدیق اور صلح کرانے والے نذیر احمد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان قاسم اور آصف کا اپنے والد محمد صدیق سے زمین کا تنازع چل رہا تھا۔ دوہرے قتل کی واردات کے بعد دونوں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، جن کی تلاش کے لیے پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔
