4
اسرائیل کی جانب سے ہفتہ کے روز کیے گئے حملے کے بعد ایران جوابی کارروائی کی تیاری کر رہا ہے۔
ایک ایرانی عہدیدار نے کے نیوز کو بتایا ہے کہ تہران ردعمل کی تیاری مکمل کر رہا ہے اور جوابی کارروائی “تباہ کن” ہوگی۔
عہدیدار نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں تاہم موجودہ صورتحال کے باعث مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔
تاحال ایران کی جانب سے باضابطہ سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا، جبکہ اسرائیل نے بھی ممکنہ ردعمل پر تبصرہ نہیں کیا۔
علاقائی تناظر
تجزیہ کاروں کے مطابق اگر ایران نے بڑے پیمانے پر جوابی کارروائی کی تو یہ تنازع وسیع تر علاقائی جنگ میں تبدیل ہو سکتا ہے، جس کے عالمی سطح پر سیاسی اور معاشی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
