Kay News Urdu
Advertisement
  • اہم ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • نقطہ نظر
  • شوبز
  • کھیل
  • کشمیر
  • کاروبار
  • صحت
  • سائنس
  • ویڈیوز
  • اہم ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • نقطہ نظر
  • شوبز
  • کھیل
  • کشمیر
  • کاروبار
  • صحت
  • سائنس
  • ویڈیوز
No Result
View All Result
Kay News Urdu
No Result
View All Result
Home Uncategorized

اب بہت ہوچکا، 18ویں ترمیم سے ہماری نسل کشی ہورہی ہے، کراچی کو وفاق کے تحت لیا جائے: مصطفیٰ کمال

web editor by web editor
جنوری 22, 2026
in Uncategorized
0 0
0
اب بہت ہوچکا، 18ویں ترمیم سے ہماری نسل کشی ہورہی ہے، کراچی کو وفاق کے تحت لیا جائے: مصطفیٰ کمال
0
SHARES
28
VIEWS

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ 18ویں آئینی ترمیم کے تحت کراچی کے عوام کی نسل کشی کی جا رہی ہے، اب مزید برداشت ممکن نہیں، لہٰذا وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 148 کے تحت کراچی کو وفاق کا حصہ قرار دے۔

کراچی کے علاقے بہادرآباد میں ایم کیو ایم کے مرکزی دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یہ شہر ایسا نہیں تھا، کتنے لوگ مریں، کتنے حادثات ہوں، یہ صرف انتظامی ناکامی نہیں بلکہ نسل کشی کا مسئلہ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانوں کو تسلیاں دینا کافی نہیں، ایم کیو ایم ایک بڑی جماعت ہے اور اپنی ذمہ داری کو اچھی طرح سمجھتی ہے۔ مسئلہ یہ نہیں کہ کس لہجے میں بات ہو رہی ہے بلکہ یہ ہے کہ کیا کہا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے ریاست سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو وفاق کے تحت لیا جائے کیونکہ موجودہ ایڈمنسٹریشن کے پاس یہ شہر مزید نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں آئے دن آتشزدگی، سیوریج حادثات اور اموات معمول بن چکی ہیں، بچے گٹروں میں گر کر جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی سندھ حکومت سے شکایت کی جاتی ہے تو جواب ملتا ہے کہ ماضی کے واقعات کا حساب دو، حالانکہ 18 سال سے صوبے میں ان کی حکومت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم نے ریاست کے ساتھ کھڑے ہو کر ’را‘ کا اسلحہ جمع کر کے اداروں کے حوالے کیا، لیکن ریاست تین دہائیوں تک شہر کو اس تسلط سے آزاد نہ کرا سکی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بھی کراچی کے لیے کچھ کرنا چاہیں تو سیاسی مجبوریاں آڑے آ جاتی ہیں، کیونکہ حکومت کو چلانے کے لیے پیپلز پارٹی کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ نقصان کراچی کے عوام اٹھا رہے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے واضح الفاظ میں کہا کہ اب بہت ہو چکا، یہ نظام نہیں سدھرے گا، کراچی کو فیڈرل ٹیریٹری بنایا جائے، فنانشل کیپیٹل ڈکلیئر کیا جائے اور 18ویں ترمیم کو ختم کیا جائے کیونکہ یہی ترمیم ملک کے لیے ناسور بن چکی ہے۔

Tags: 18th amendment PakistanKarachi federal territoryKarachi governance crisisKay News UrduMQM demandsMustafa Kamal press conferenceSindh vs Federation
web editor

web editor

Recent Posts

  • یوم آزادی پر مسلح افواج کا قوم کے نام پیغام، شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت
  • منچن آباد پولیس کی کارروائی، چار ملزمان قابو، منشیات اور اسلحہ برآمد
  • چپورسن میں زلزلے کے تسلسل نے مکینوں کو ایک بار پھر خوفزدہ کردیا
  • سعودی کابینہ کا مکہ دفاعی معاہدے کو تینوں ممالک کے تعلقات میں سنگ میل قرار دینا
  • پاکستان کا اسرائیلی اقدامات پر سلامتی کونسل میں کڑی تنقید

Recent Comments

  1. Rana Muhammad Aslam Khan از “خصوصی بچوں کے لیے امید، وقار اور مواقع — لاہور میں ایک نئے دور کا آغاز”
  2. Georgia Waltrip از One swallow does not make the spring
  3. Michael Eubanks از Persuasion is often more effectual than force
  4. Ernest Baker از Spieth in danger of missing cut
  5. Edward Huckaby از Hibs and Ross County fans on final

Archives

  • اگست 2026
  • جولائی 2026
  • جون 2026
  • مئی 2026
  • اپریل 2026
  • مارچ 2026
  • فروری 2026
  • جنوری 2026
  • دسمبر 2025

Categories

  • Apps
  • Business
  • Entertainment
  • Fashion
  • Food
  • Gadget
  • Gaming
  • Health
  • Lifestyle
  • Mobile
  • Movie
  • Music
  • News
  • Politics
  • Review
  • Science
  • Sports
  • Startup
  • Tech
  • Travel
  • Uncategorized
  • World
  • اداریہ
  • اہم ترین
  • ایران اور اسرائیل
  • پاکستان
  • ٹیکنالوجی
  • دنیا
  • سائنس
  • ستاروں کا حال
  • شوبز
  • صحت
  • کاروبار
  • کشمیر
  • کھیل
  • مختصر ویڈیوز
  • نقطہ نظر
Kay News Urdu

© 2026 Kay News Urdu. All Rights Reserved.

Navigate Site

  • اہم ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • نقطہ نظر
  • شوبز
  • کھیل
  • کشمیر
  • کاروبار
  • صحت
  • سائنس
  • ویڈیوز

Follow Us

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • اہم ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • نقطہ نظر
  • شوبز
  • کھیل
  • کشمیر
  • کاروبار
  • صحت
  • سائنس
  • ویڈیوز

© 2026 Kay News Urdu. All Rights Reserved.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?