Kay News Urdu
Advertisement
  • اہم ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • نقطہ نظر
  • شوبز
  • کھیل
  • کشمیر
  • کاروبار
  • صحت
  • سائنس
  • ویڈیوز
  • اہم ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • نقطہ نظر
  • شوبز
  • کھیل
  • کشمیر
  • کاروبار
  • صحت
  • سائنس
  • ویڈیوز
No Result
View All Result
Kay News Urdu
No Result
View All Result
Home Uncategorized

عدالتیں ہمدردی سے قانون کی جگہ نہیں لے سکتیں، وفاقی آئینی عدالت کا اہم فیصلہ

web editor by web editor
فروری 3, 2026
in Uncategorized
0 0
0
عدالتیں ہمدردی سے قانون کی جگہ نہیں لے سکتیں، وفاقی آئینی عدالت کا اہم فیصلہ
0
SHARES
30
VIEWS

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے ایک اہم آئینی فیصلے میں سندھ ہائیکورٹ کا وہ فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے جس کے تحت ایک طالبعلم کو اسپیشل سپر سپلیمنٹری امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دی گئی تھی۔ عدالت نے واضح ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالتیں ذاتی اخلاقیات، ہمدردی یا جذبات کی بنیاد پر قانون کی جگہ نہیں لے سکتیں۔

وفاقی آئینی عدالت میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت ہوئی، جس دوران عدالت نے کہا کہ ججز کا فرض ہے کہ وہ قانون اور آئین کے مطابق فیصلے کریں، نہ کہ ذاتی احساسات یا ہمدردی کو بنیاد بنائیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ قانون، ضابطے یا ریگولیشن میں اسپیشل سپر سپلیمنٹری امتحان کی کوئی گنجائش موجود نہیں، اس لیے ہائیکورٹس ہمدردی کی بنیاد پر ایسے احکامات جاری نہیں کر سکتیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ عدالتی فیصلوں کی بنیاد ذاتی عقائد، سیاسی حقائق یا اخلاقی ہمدردی نہیں بلکہ صرف قانون ہونا چاہیے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ عدالتی ساکھ جذباتی فیصلوں میں نہیں بلکہ قانون پر سختی سے عملدرآمد میں ہے۔ ججز نجی افراد نہیں بلکہ غیر جانبدار منصف ہوتے ہیں اور ہمدردی کو قانونی ذمہ داری پر ترجیح دینا عدالتی منصب سے انحراف کے مترادف ہے۔

وفاقی آئینی عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا کہ پاکستان افراد کے رحم و کرم پر نہیں بلکہ آئین کے تحت چلنے والی ریاست ہے۔ ہائی کورٹس خود آئین کی تخلیق ہیں اور آرٹیکل 199 کے تحت ان کا دائرہ اختیار محدود ہے۔ ہائیکورٹس صرف وہی اختیارات استعمال کر سکتی ہیں جو آئین یا قانون میں واضح طور پر دیے گئے ہوں۔

عدالت نے واضح کیا کہ ذاتی نیک نیتی یا بے لگام عدالتی اختیار آئینی نظام کا حصہ نہیں اور پاکستان کا آئینی سفر ہمیشہ قانون کے دائرے میں طے ہوا ہے۔

یاد رہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے ایک طالبعلم گردے کی پیوندکاری کے باعث سالانہ امتحان میں شریک نہ ہو سکے تھے اور بعد ازاں طبی وجوہات کی بنا پر سپلیمنٹری امتحان بھی مس کر گئے تھے۔

طالبعلم نے وائس چانسلر کو دو مرتبہ درخواستیں دیں تاہم یونیورسٹی انتظامیہ نے دونوں درخواستیں مسترد کر دیں۔ اس کے بعد طالبعلم نے آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا، جہاں عدالت نے ہمدردی کی بنیاد پر سپر سپلیمنٹری امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دے دی تھی، جسے اب وفاقی آئینی عدالت نے کالعدم قرار دے دیا ہے۔

Tags: article 199 constitutionFederal constitutional court verdictjudiciary rule of law PakistanKay News Urdulatest court news UrduPakistan court rulingSindh High Court decision nullifiedspecial super supplementary exam case
web editor

web editor

Recent Posts

  • یوم آزادی پر مسلح افواج کا قوم کے نام پیغام، شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت
  • منچن آباد پولیس کی کارروائی، چار ملزمان قابو، منشیات اور اسلحہ برآمد
  • چپورسن میں زلزلے کے تسلسل نے مکینوں کو ایک بار پھر خوفزدہ کردیا
  • سعودی کابینہ کا مکہ دفاعی معاہدے کو تینوں ممالک کے تعلقات میں سنگ میل قرار دینا
  • پاکستان کا اسرائیلی اقدامات پر سلامتی کونسل میں کڑی تنقید

Recent Comments

  1. Rana Muhammad Aslam Khan از “خصوصی بچوں کے لیے امید، وقار اور مواقع — لاہور میں ایک نئے دور کا آغاز”
  2. Georgia Waltrip از One swallow does not make the spring
  3. Michael Eubanks از Persuasion is often more effectual than force
  4. Ernest Baker از Spieth in danger of missing cut
  5. Edward Huckaby از Hibs and Ross County fans on final

Archives

  • اگست 2026
  • جولائی 2026
  • جون 2026
  • مئی 2026
  • اپریل 2026
  • مارچ 2026
  • فروری 2026
  • جنوری 2026
  • دسمبر 2025

Categories

  • Apps
  • Business
  • Entertainment
  • Fashion
  • Food
  • Gadget
  • Gaming
  • Health
  • Lifestyle
  • Mobile
  • Movie
  • Music
  • News
  • Politics
  • Review
  • Science
  • Sports
  • Startup
  • Tech
  • Travel
  • Uncategorized
  • World
  • اداریہ
  • اہم ترین
  • ایران اور اسرائیل
  • پاکستان
  • ٹیکنالوجی
  • دنیا
  • سائنس
  • ستاروں کا حال
  • شوبز
  • صحت
  • کاروبار
  • کشمیر
  • کھیل
  • مختصر ویڈیوز
  • نقطہ نظر
Kay News Urdu

© 2026 Kay News Urdu. All Rights Reserved.

Navigate Site

  • اہم ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • نقطہ نظر
  • شوبز
  • کھیل
  • کشمیر
  • کاروبار
  • صحت
  • سائنس
  • ویڈیوز

Follow Us

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • اہم ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • نقطہ نظر
  • شوبز
  • کھیل
  • کشمیر
  • کاروبار
  • صحت
  • سائنس
  • ویڈیوز

© 2026 Kay News Urdu. All Rights Reserved.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?