بحرینی حکام نے بحرین میں ایرانی میزائل حملوں کو “غدارانہ” قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی ہے۔
حکام کے مطابق حملوں میں مختلف اہم مقامات اور تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جو مملکت کی خودمختاری اور سلامتی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ حملے بحرین کی سلامتی اور وہاں رہنے والے شہریوں و مقیم غیر ملکیوں کے تحفظ کے لیے براہِ راست خطرہ ہیں۔
بحرینی حکام نے بین الاقوامی برادری سے اس صورتحال کا نوٹس لینے اور ایران کی جانب سے خطے میں کشیدگی بڑھانے والے اقدامات کو روکنے کی اپیل کی ہے۔
