انقرہ :
Turkiye کی وزارتِ خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حملے “فوری طور پر بند کریں”۔
ترک وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسی “اشتعال انگیز کارروائیاں” جو مزید فوجی تصادم کا سبب بن سکتی ہیں، ناقابل قبول ہیں اور خطے کو ایک وسیع تر جنگ کی طرف دھکیل سکتی ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ترکیے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو ثالثی کے کردار کے لیے بھی تیار ہے۔
ترک حکام نے زور دیا کہ جاری بحران کا حل صرف مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے ممکن ہے اور عالمی برادری کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔
