Uri میں Indian Army نے دعویٰ کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے قریب دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک مسلح شخص کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
فوج کے مطابق Line of Control کے قریب Buchhar میں ’آپریشن ڈِگی‘ کے دوران ایک مشتبہ مسلح شخص کو ایل او سی کے اُس پار سے آتے ہوئے دیکھا گیا۔
فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ جب فورسز نے اسے رکنے کا اشارہ دیا تو اس نے فائرنگ شروع کر دی جس پر جوابی کارروائی میں وہ ہلاک ہو گیا۔ بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص پاکستانی درانداز تھا تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
فوج کے مطابق اس کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
حساس اُوڑی سیکٹر
Baramulla کے سرحدی قصبے اُوڑی کو Line of Control کا حساس ترین سیکٹر سمجھا جاتا ہے جہاں ماضی میں بھی دراندازی کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں۔
بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ پاکستانی کنٹرول والے علاقوں سے مسلح افراد اکثر اسی راستے سے داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔
سرحدی کشیدگی کا پس منظر
یاد رہے کہ گزشتہ برس Pahalgam میں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے پاکستان میں مبینہ ٹھکانوں کے خلاف Operation Sindoor شروع کیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا۔
اس کشیدگی کے بعد سرحدی علاقوں میں گشت مزید سخت کر دیا گیا تھا جبکہ رواں سال فروری سے اب تک ایسے چار واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔
