20
گلگت: Gilgit-Baltistan اسمبلی کے عام انتخابات کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت انتخابی عمل کا آغاز 16 اپریل سے ہوگا۔
شیڈول کے مطابق امیدوار 16 اپریل سے 20 اپریل تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، جبکہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 21 اپریل کو جاری کی جائے گی۔
الیکشن شیڈول کے تحت کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 21 اپریل سے 28 اپریل تک جاری رہے گی، جبکہ ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 2 مئی مقرر کی گئی ہے۔
ایپلیٹ ٹربیونلز 9 مئی کو اپیلوں پر فیصلے سنائیں گے، جس کے بعد امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 10 مئی کو جاری کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کو انتخابی نشانات 12 مئی کو الاٹ کیے جائیں گے، جبکہ تمام حلقوں میں پولنگ 7 جون کو ہوگی۔
