واشنگٹن ڈی سی:
امریکی صدر Donald Trump اور ان کی اہلیہ Melania Trump کو ہفتہ کی رات White House Correspondents’ Association Dinner کے دوران فائرنگ جیسی آوازیں سنائی دینے پر فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر تصدیق کی کہ ایک حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ سیکرٹ سروس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔
عینی شاہدین کے مطابق تقریب کے دوران اچانک زور دار آوازیں سنائی دیں جس کے بعد ہال میں موجود افراد میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ چیختے ہوئے نیچے جھک گئے۔ سیکرٹ سروس اہلکار فوری طور پر ایکشن میں آئے اور صدر و خاتون اول کو سٹیج سے ہٹا کر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
تقریب میں موجود تقریباً 2600 مہمانوں نے اپنی جان بچانے کے لیے میزوں کے نیچے پناہ لی جبکہ عملہ بھی موقع سے ہٹ گیا۔
تاحال واقعے کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں تاہم حکام کے مطابق صورتحال قابو میں ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
