Quetta میں پولیس فائرنگ کے ایک واقعے میں نوجوان سفیر احمد باجوہ جاں بحق ہو گئے، جبکہ واقعے میں ملوث تین پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق واقعہ پیر اور منگل کی درمیانی شب سمنگلی روڈ پر پیش آیا، جہاں سفیر احمد اپنے بھائی کے ہمراہ گاڑی میں سفر کر رہے تھے۔
پولیس نے گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم نہ رکنے پر اہلکاروں نے تعاقب کیا اور فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں گولی سفیر احمد کے سر پر لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
سینیئر حکام کے مطابق ایک اے ایس آئی سمیت تین اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب Quetta پولیس کے ڈی آئی جی نے واقعے کی شفاف تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس کی سربراہی ایس ایس پی سیریس کرائمز انویسٹی گیشن ونگ کریں گے۔
تحقیقاتی کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر حقائق سامنے لائے۔
یاد رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل بھی ایک نوجوان پولیس فائرنگ میں ہلاک ہو چکا ہے، جس کے بعد شہر میں پولیس رویے پر سوالات اٹھ رہے ہیں
