گلگت بلتستان انتخابات: ووٹوں کی گنتی شروع، غیر سرکاری نتائج سامنے آنے لگے
گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہوتے ہی ووٹوں کی گنتی شروع کردی گئی ہے اور غیر حتمی نتائج سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ مجموعی طور پر 403 امیدواروں نے ان انتخابات میں حصہ لیا۔
صوبے بھر میں پولنگ اسٹیشنوں پر صبح سے ہی ووٹرز کی بڑی تعداد موجود رہی۔ لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑے نظر آئے۔ پولنگ کا عمل بلا تعطل شام پانچ بجے تک جاری رہا۔
گنتی مکمل ہونے کے بعد حتمی اور سرکاری نتائج کا اعلان کیا جائے گا، جن پر پورے ملک کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔
