وزیراعظم شہباز شریف امریکا ایران معاہدے کی تقریب میں شرکت کریں گے: ذرائع
وزیراعظم شہباز شریف امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق یہ تقریب جینیوا میں منعقد ہو رہی ہے جہاں وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ موجود ہوں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند روز قبل ایران کے ساتھ معاہدہ مکمل ہونے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو بغیر کسی پابندی کے کھول دیا گیا ہے اور ایرانی بندرگاہوں پر عائد امریکی بحری ناکہ بندی بھی ختم کر دی گئی ہے۔ ٹرمپ کے بیان کے مطابق دنیا بھر کے بحری جہاز اب اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر سکتے ہیں اور تیل کی ترسیل بحال ہونے کا مرحلہ آ گیا ہے۔
ایران کی جانب سے بھی امریکا کے ساتھ اس امن معاہدے کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ خطے میں کشیدگی میں کمی کے بعد اس معاہدے کو عالمی سطح پر اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے، اور وزیراعظم کی تقریب میں شرکت پاکستان کے سفارتی کردار کو ظاہر کرتی ہے۔
