ایران جنگ کے خاتمے کے بعد پاکستان 2027 میں معاشی بہتری دیکھ رہا ہے — وزیر خزانہ
اسلام آباد — وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایران جنگ کے خاتمے کے بعد پاکستان 2027 تک اپنی معاشی صورتحال میں نمایاں بہتری کی توقع رکھتا ہے۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا اور مہنگائی ایک بار پھر دو ہندسوں میں جا پہنچی۔
حکومت نے رواں بجٹ میں دفاعی اخراجات 18 فیصد بڑھا کر 3 کھرب روپے تک لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کو برقرار رکھنے کے لیے ٹیکس آمدن پر زور دیا جا رہا ہے اور ابھی بجٹ میں فوری ردوبدل ممکن نہیں۔
محمد اورنگزیب نے بتایا کہ پاکستان اگلے مالی سال میں مزید پانڈا بانڈز، یورو بانڈز اور امریکی ڈالر بانڈز جاری کرے گا۔ اس مد میں 2.82 ارب ڈالر کی کمرشل اور یورو بانڈ فنانسنگ کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک ارب ڈالر کے برابر پانڈا بانڈز کے اجرا کی منظوری بھی مل چکی ہے۔
کرپٹو کرنسی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے کرپٹو، ٹوکنائزیشن اور ڈیجیٹل اثاثہ ایکسچینجز کو ریگولیٹ کرے گی، اس کے بعد ان پر ٹیکس عائد کرنے پر غور کیا جائے گا۔
