ایران کے ساتھ منصفانہ معاہدہ ہوا، اسرائیل کو بیروت پر حملے سے منع کیا تھا: ڈونلڈ ٹرمپ
قطر کے امیر کے ساتھ ملاقات کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ایک منصفانہ اور اطمینان بخش معاہدہ طے پا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا ایران میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کر رہا اور یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اسرائیل کو کہا تھا کہ بیروت پر حملہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔
ٹرمپ نے بتایا کہ یہ معاہدہ اب اپنے دوسرے مرحلے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ مفاہمتی یادداشت پر دستخط اس بنیاد پر ہوئے کہ ایران نہ جوہری ہتھیار تیار کرے گا، نہ خریدے گا۔ ان کے بقول اگر ایران نے دوبارہ اس سمت قدم بڑھانے کی کوشش کی تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ ہفتے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں تھا۔
قطر کے کردار کو سراہتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ دوحہ نے خطے میں تنازع ختم کرانے اور ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے میں نہایت مثبت اور دانشمندانہ کردار ادا کیا۔ قطر کے عوام نے ایرانی حملوں کے دوران بھی ہمت اور بہادری دکھائی۔ روس یوکرین جنگ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہزاروں افراد لقمۂ اجل بن چکے ہیں اور وہ اس جنگ کو روکوانے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں، روس کو بھی معاہدے کی راہ اختیار کرنی چاہیے۔ ٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ وہ دنیا میں آٹھ جنگیں رکوا چکے ہیں
