5
بنوں: گورنمنٹ گرلز اسکول میں بارودی مواد کا دھماکا
بنوں کے علاقے خیراکی میں واقع گورنمنٹ گرلز اسکول میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد اسکول کے بیرونی حصے پر نصب کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں اسکول کی دیوار گر گئی۔
اسکول میں 80 سے زائد طالبات زیر تعلیم بتائی جاتی ہیں، مگر موسم گرما کی تعطیلات کے سبب دھماکے کے وقت عمارت خالی پڑی تھی، جس کی وجہ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
پولیس نے دھماکے کے بعد علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ذمہ داروں کا تاحال تعین نہیں ہو سکا۔
