منچن آباد : سی سی ڈی انچارج کی جانب سے بہترین کارکردگی پر افسر کی حوصلہ افزائی
رپورٹ: محمد راشد ڈھڈی، منچن آباد
منچن آباد میں سی سی ڈی انچارج سہیل ظفر چٹھہ نے بہترین کارکردگی، فرض شناسی اور دیانتداری پر جواد حیدر ڈھڈی کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔
اس موقع پر سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ محنتی اور ایماندار افسران محکمہ پولیس کا فخر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اعزازات دیگر افسران کو بھی بہتر کارکردگی دکھانے کی ترغیب دیتے ہیں۔
جواد حیدر ڈھڈی نے اعزاز پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ حوصلہ افزائی انہیں مزید محنت سے فرائض انجام دینے کی ترغیب دے گی۔ جنرل سیکرٹری اتحاد پریس کلب منچن آباد محمد ندیم ڈھڈی نے بھی اس موقع پر جواد حیدر ڈھڈی کو مبارکباد پیش کی۔
