مارک سول کریئیٹو ایجنسی کا چھوٹے کاروباروں کی ترقی کے لیے نئے قومی اقدام کا آغاز
لاہور میں قائم مارک سول کریئیٹو ایجنسی نے پاکستان بھر کے چھوٹے کاروباروں کی ترقی کے لیے ایک نئے قومی اقدام کا آغاز کر دیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد مقامی دکانداروں، گھریلو صنعتوں اور نئے کاروبار شروع کرنے والوں کو جدید ترقیاتی مواقع فراہم کرنا ہے۔
ایجنسی کی جانب سے ملک بھر کے چھوٹے کاروباروں سے اس منصوبے میں شامل ہونے کی اپیل کی گئی ہے۔ منصوبے کی قیادت مارک سول کریئیٹو ایجنسی کے بانی و سی ای او حسن فرید جوئیہ کر رہے ہیں۔
حسن فرید جوئیہ کے مطابق پہلے مرحلے میں 200 چھوٹے کاروباروں کو جدید کاروباری رہنمائی اور عملی معاونت فراہم کی جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ منصوبے کا طویل المدتی ہدف ایک ہزار کاروباروں کو جدید نظام سے جوڑنا ہے، تاکہ وہ مسابقتی مارکیٹ میں بہتر انداز میں آگے بڑھ سکیں۔
سی ای او نے اس موقع پر کہا کہ چھوٹے کاروبار ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ان کی ترقی کے بغیر پائیدار معاشی نمو ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ایجنسی مقامی سطح پر کاروباری صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں جدید مارکیٹنگ و انتظامی حکمت عملیوں سے روشناس کرانے کے لیے پرعزم ہے۔
