5
محسن نقوی کی ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل سے ملاقات، سائبر تحقیقات کے لیے وسائل پر گفتگو
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں ایف بی آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں ان کی ملاقات ڈائریکٹر ایف بی آئی کاش پٹیل سے ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان کے اندر اور باہر سائبر تحقیقات کے لیے وسائل کی فراہمی اور خصوصی تربیت جیسے امور زیرِ بحث آئے۔
اس موقع پر کاش پٹیل نے دونوں اداروں کی شراکت داری کو نہایت اہم قرار دیا اور کہا کہ آئندہ بھی مل کر مزید کامیابیاں حاصل کی جائیں گی۔ انہوں نے پاکستانی وزیرِ داخلہ کی میزبانی کو اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایف بی آئی خطے میں امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے پاکستان کے تعاون کو بےحد سراہتی ہے۔