4
جی بی الیکشن: موصول فارم 45 میں پی ٹی آئی کو برتری حاصل ہے، شفیع جان کا دعوی
وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اب تک موصول ہونے والے متعدد فارم 45 کے مطابق پی ٹی آئی دیگر سیاسی جماعتوں سے آگے ہے۔
اپنے بیان میں شفیع جان نے کہا کہ انتخابی عمل کا آخری اور فیصلہ کن مرحلہ شروع ہوچکا ہے اور اب ووٹ کے تحفظ کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گراؤنڈ پر پی ٹی آئی کی برتری واضح رہی اور دیگر جماعتوں کے پولنگ کیمپ انتخابات کے دوران خالی پڑے رہے۔
شفیع جان نے کارکنوں اور حامیوں کو تاکید کی کہ نتائج کے پورے عمل پر نظر رکھیں اور اپنے ووٹ کا تحفظ یقینی بنائیں۔
