Kay News Urdu
Advertisement
  • اہم ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • نقطہ نظر
  • شوبز
  • کھیل
  • کشمیر
  • کاروبار
  • صحت
  • سائنس
  • ویڈیوز
  • اہم ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • نقطہ نظر
  • شوبز
  • کھیل
  • کشمیر
  • کاروبار
  • صحت
  • سائنس
  • ویڈیوز
No Result
View All Result
Kay News Urdu
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کراچی سے 155 ناٹیکل میل مغرب میں طیارہ ریڈار سے اوجھل، تلاش کا کام شروع

News Desk by News Desk
جولائی 8, 2026
in اہم ترین, پاکستان
0 0
0
کراچی سے 155 ناٹیکل میل مغرب میں طیارہ ریڈار سے اوجھل، تلاش کا کام شروع
0
SHARES
4
VIEWS

شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو طیارہ لاپتا، عملے کے 5 افراد سوار

پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کے ترجمان نے نجی کمپنی کے کارگو طیارے کے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شارجہ سے کراچی آنے والے طیارے سے دورانِ پرواز رابطہ منقطع ہوگیا۔

ترجمان کے مطابق کے ٹو ایئرویز کا کارگو طیارہ KTA1732، جو بوئنگ 737-400 ماڈل اور رجسٹریشن AP-BOI کا حامل تھا، شارجہ سے کراچی کی جانب رواں دواں تھا۔ رات 9 بج کر 18 منٹ پر کراچی سے 150 میل جنوب میں فضائی راستے G216 پر طیارے نے نیویگیشن سسٹم میں خرابی کی اطلاع دی اور رہنمائی کے لیے ہیڈنگ طلب کی، جس پر عملے کو موجودہ سمت برقرار رکھنے کی ہدایت دی گئی۔

اس دوران طیارہ دائیں جانب مڑتا اور تیزی سے بلندی کھوتا دیکھا گیا۔ طیارے کے نیچے آنے کی رفتار 15 ہزار فٹ رہی۔ متعدد بار رابطے کی کوشش کی گئی مگر کوئی جواب موصول نہ ہوسکا اور رات 9 بج کر 21 منٹ پر، کراچی سے تقریباً 155 ناٹیکل میل مغرب میں طیارہ ریڈار سے مکمل طور پر غائب ہوگیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نیویگیشن سسٹم میں خرابی کی اطلاع ملتے ہی کراچی اے سی سی نے طیارے کو فوری رہنمائی فراہم کی تھی، تاہم اس کے فوراً بعد طیارہ اچانک نیچے آیا اور سمت بھی تبدیل کرلی۔ طیارے سے ریڈار اور مواصلاتی رابطہ بیک وقت منقطع ہوگیا۔

پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کے مطابق کارگو طیارے میں عملے کے 5 افراد سوار تھے۔ فلائٹ جنرل ڈکلیریشن کے مطابق طیارے کے پائلٹ محمد رضوان ادریس اور فرسٹ آفیسر فیصل محمود جتوئی تھے، جبکہ لوڈ ماسٹر کے فرائض محمد توفیق خان انجام دے رہے تھے۔ اس کے علاوہ ائیرکرافٹ انجینیئر محمد حامد اور ائیرکرافٹ انجینیئر محمد عارف صدیقی بھی طیارے میں موجود تھے۔

ترجمان پی اے اے کے مطابق واقعے کے بعد ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر فوری طور پر فعال کردیا گیا اور لاپتا طیارے کی تلاش کے لیے سمندر میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے، جس میں مختلف ادارے حصہ لے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاپتا طیارہ فنی خرابی کے باعث مرمت کے لیے شارجہ گیا تھا، جہاں یہ پانچ دن قیام کے بعد فیری فلائٹ کی صورت میں خالی حالت میں کراچی واپس آرہا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ شارجہ میں طیارے کی مرمت Northern Techniques نامی کمپنی نے کی، جسے پاکستان کے ایک سابق مشیر ہوابازی سے منسلک بتایا جاتا ہے۔

Tags: aviation incidentcargo plane missingK2 AirwaysKarachiPAAPakistan Airport Authoritysearch and rescueSharjah
News Desk

News Desk

Recent Posts

  • یوم آزادی پر مسلح افواج کا قوم کے نام پیغام، شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت
  • منچن آباد پولیس کی کارروائی، چار ملزمان قابو، منشیات اور اسلحہ برآمد
  • چپورسن میں زلزلے کے تسلسل نے مکینوں کو ایک بار پھر خوفزدہ کردیا
  • سعودی کابینہ کا مکہ دفاعی معاہدے کو تینوں ممالک کے تعلقات میں سنگ میل قرار دینا
  • پاکستان کا اسرائیلی اقدامات پر سلامتی کونسل میں کڑی تنقید

Recent Comments

  1. Rana Muhammad Aslam Khan از “خصوصی بچوں کے لیے امید، وقار اور مواقع — لاہور میں ایک نئے دور کا آغاز”
  2. Georgia Waltrip از One swallow does not make the spring
  3. Michael Eubanks از Persuasion is often more effectual than force
  4. Ernest Baker از Spieth in danger of missing cut
  5. Edward Huckaby از Hibs and Ross County fans on final

Archives

  • اگست 2026
  • جولائی 2026
  • جون 2026
  • مئی 2026
  • اپریل 2026
  • مارچ 2026
  • فروری 2026
  • جنوری 2026
  • دسمبر 2025

Categories

  • Apps
  • Business
  • Entertainment
  • Fashion
  • Food
  • Gadget
  • Gaming
  • Health
  • Lifestyle
  • Mobile
  • Movie
  • Music
  • News
  • Politics
  • Review
  • Science
  • Sports
  • Startup
  • Tech
  • Travel
  • Uncategorized
  • World
  • اداریہ
  • اہم ترین
  • ایران اور اسرائیل
  • پاکستان
  • ٹیکنالوجی
  • دنیا
  • سائنس
  • ستاروں کا حال
  • شوبز
  • صحت
  • کاروبار
  • کشمیر
  • کھیل
  • مختصر ویڈیوز
  • نقطہ نظر
Kay News Urdu

© 2026 Kay News Urdu. All Rights Reserved.

Navigate Site

  • اہم ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • نقطہ نظر
  • شوبز
  • کھیل
  • کشمیر
  • کاروبار
  • صحت
  • سائنس
  • ویڈیوز

Follow Us

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • اہم ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • نقطہ نظر
  • شوبز
  • کھیل
  • کشمیر
  • کاروبار
  • صحت
  • سائنس
  • ویڈیوز

© 2026 Kay News Urdu. All Rights Reserved.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?