منڈی صادق گنج: صادقیہ کنال میں چھلانگ لگانے والے نوجوان کی لاش 36 گھنٹے بعد برآمد
منڈی صادق گنج میں صادقیہ کنال میں چھلانگ لگانے والے نوجوان یاسر کی لاش 36 گھنٹے طویل سرچ آپریشن کے بعد بالآخر برآمد کر لی گئی۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے دن رات جاری رہنے والی کوششوں کے بعد لاش کو بہاولنگر کے قریب فتح کوٹ کے مقام سے نکالا۔
ریسکیو حکام کے مطابق صادقیہ کنال میں پانی کا بہاؤ انتہائی تیز تھا، جس کی وجہ سے لاش موقع سے کافی دور تک بہہ گئی۔ یہی وجہ رہی کہ سرچ آپریشن کو مکمل ہونے میں طویل وقت لگا اور ریسکیو ٹیم کو مسلسل تلاش جاری رکھنی پڑی۔
لاش برآمد ہونے کے بعد ضروری قانونی کارروائی مکمل کی گئی، جس کے بعد میت لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔ ریسکیو ٹیم نے مرحوم کی میت کو منڈی صادق گنج میں اس کے گھر منتقل کیا، جہاں سوگوار خاندان اور مقامی لوگ جمع ہو گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق یاسر منشیات کا عادی تھا، تاہم کنال میں چھلانگ لگانے کی حتمی وجہ تاحال واضح نہیں ہو سکی۔
