Kay News Urdu
Advertisement
  • اہم ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • نقطہ نظر
  • شوبز
  • کھیل
  • کشمیر
  • کاروبار
  • صحت
  • سائنس
  • ویڈیوز
  • اہم ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • نقطہ نظر
  • شوبز
  • کھیل
  • کشمیر
  • کاروبار
  • صحت
  • سائنس
  • ویڈیوز
No Result
View All Result
Kay News Urdu
No Result
View All Result
Home دنیا

عمان میں چار ملکی اجلاس، بحری سلامتی اور علاقائی خودمختاری کے احترام پر اتفاق

News Desk by News Desk
اگست 6, 2026
in دنیا
0 0
0
عمان میں چار ملکی اجلاس، بحری سلامتی اور علاقائی خودمختاری کے احترام پر اتفاق
0
SHARES
11
VIEWS

عمان میں چار ملکی علاقائی اجلاس، آبنائے ہرمز اور باب المندب کی بحری سلامتی پر اتفاق

عمان میں چار ملکی علاقائی اجلاس میں آبنائے ہرمز اور باب المندب کی بحری سلامتی کے حوالے سے اتفاق کرلیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی، جس میں ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام پر زور دیا گیا۔

شرکاء نے خطے میں کشیدگی میں کمی اور سفارتی حل کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ جہازوں کی آزاد آمدورفت اور عالمی سپلائی چین کے تحفظ کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا، جبکہ سعودی بحری دفاعی اتحاد کے قیام کے اقدام کو سراہا گیا۔

اس سے قبل مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق وزارتی اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیہ، مصر، اردن اور صومالیہ کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ تعلقات، فلسطین اور خطے کی مجموعی صورتحال زیر بحث آئی۔ ان ملاقاتوں میں باہمی تعاون، قیام امن اور سفارتکاری کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ملاقات میں بھی دونوں ممالک کے تعلقات اور خطے کی تازہ پیش رفت زیر غور آئی۔

اسحاق ڈار اور اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے سیاسی، دفاعی، اقتصادی، تعلیمی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے لیے اردن کی مسلسل حمایت کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے کشیدگی میں کمی کے لیے مکالمے، سفارتکاری اور اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی فورمز پر قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

اسحاق ڈار نے صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام عبدی علی سے بھی ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں روابط کو مزید وسعت دینے اور کثیرالجہتی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Tags: Bab el-MandebEgyptForeign MinistersIshaq Darmaritime securityOmanpakistanSaudi ArabiaStrait of HormuzTurkiye
News Desk

News Desk

Recent Posts

  • سعودی کابینہ کا مکہ دفاعی معاہدے کو تینوں ممالک کے تعلقات میں سنگ میل قرار دینا
  • پاکستان کا اسرائیلی اقدامات پر سلامتی کونسل میں کڑی تنقید
  • ہماری بحریہ آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول رکھتی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر انتخابات، تیسرے مرحلے کے غیر حتمی نتائج آنا شروع
  • کویتی وزیرخارجہ کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر پاکستان کو خراج تحسین

Recent Comments

  1. Rana Muhammad Aslam Khan از “خصوصی بچوں کے لیے امید، وقار اور مواقع — لاہور میں ایک نئے دور کا آغاز”
  2. Georgia Waltrip از One swallow does not make the spring
  3. Michael Eubanks از Persuasion is often more effectual than force
  4. Ernest Baker از Spieth in danger of missing cut
  5. Edward Huckaby از Hibs and Ross County fans on final

Archives

  • اگست 2026
  • جولائی 2026
  • جون 2026
  • مئی 2026
  • اپریل 2026
  • مارچ 2026
  • فروری 2026
  • جنوری 2026
  • دسمبر 2025

Categories

  • Apps
  • Business
  • Entertainment
  • Fashion
  • Food
  • Gadget
  • Gaming
  • Health
  • Lifestyle
  • Mobile
  • Movie
  • Music
  • News
  • Politics
  • Review
  • Science
  • Sports
  • Startup
  • Tech
  • Travel
  • Uncategorized
  • World
  • اداریہ
  • اہم ترین
  • ایران اور اسرائیل
  • پاکستان
  • ٹیکنالوجی
  • دنیا
  • سائنس
  • ستاروں کا حال
  • شوبز
  • صحت
  • کاروبار
  • کشمیر
  • کھیل
  • مختصر ویڈیوز
  • نقطہ نظر
Kay News Urdu

© 2026 Kay News Urdu. All Rights Reserved.

Navigate Site

  • اہم ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • نقطہ نظر
  • شوبز
  • کھیل
  • کشمیر
  • کاروبار
  • صحت
  • سائنس
  • ویڈیوز

Follow Us

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • اہم ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • نقطہ نظر
  • شوبز
  • کھیل
  • کشمیر
  • کاروبار
  • صحت
  • سائنس
  • ویڈیوز

© 2026 Kay News Urdu. All Rights Reserved.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?