مسلم لیگ ن کے رہنما نے خصوصی طیارے پر بہاولپور پہنچ کر دو گھرانوں سے تعزیت کی
بہاولپور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز خصوصی طیارے کے ذریعے بہاولپور پہنچے، جہاں انہوں نے ملک منیر اقبال چنڑ ایم این اے اور خالد محمود ججہ کے گھروں پر فاتحہ خوانی کی۔
فاتحہ خوانی کے بعد حمزہ شہباز دوبارہ خصوصی طیارے پر سوار ہو کر واپس روانہ ہوگئے۔
مختصر دورے کی خاص بات یہ رہی کہ ایک تعزیتی حاضری کے لیے خصوصی طیارے کا استعمال بھی توجہ کا مرکز بن گیا۔ سیاسی و عوامی حلقوں میں سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ ایسی مختصر نوعیت کی نجی سرگرمی کے لیے خصوصی طیارے کے استعمال کی ضرورت کیوں پیش آئی؟
عوام کے لیے مہنگائی، بجلی اور سفری اخراجات اپنی جگہ، لیکن حکمران خاندان کے سیاسی سفر کا انداز آج بھی خاصا شاہانہ دکھائی دیتا ہے۔
