ڈی آئی خان:
ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا تاہم پولیس کی بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ درابن روڈ پر قائم پولیس چیک پوسٹ پر پیش آیا جہاں نامعلوم دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کی۔ پولیس نے فوری اور بھرپور جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو دہشتگرد مارے گئے جبکہ دیگر حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور مزید دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب بنوں سینٹرل جیل کے مرکزی گیٹ پر بھی دہشتگردوں کی جانب سے دستی بم حملہ کیا گیا۔ پولیس کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔
سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات کے بعد شہر میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ عوام سے مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دینے کی اپیل کی گئی ہے۔
