گڑھی خدا بخش | Kay News Urdu
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کے مزید جنگی جہاز گرائے جا سکتے تھے، لیکن پاکستان نے تحمل اور رحم کا مظاہرہ کیا، تاہم اگر دوبارہ جنگ مسلط کی گئی تو پاکستان مکمل طور پر تیار ہے۔
گڑھی خدا بخش میں دخترِ مشرق شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف زرداری نے کہا کہ
“پاکستان کھپے” کا نعرہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا تاریخی نعرہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ:
“مودی کو اب اچھی طرح اندازہ ہو چکا ہے کہ ہم پاکستان کا دفاع کرنا جانتے ہیں، بھارت شکر کرے کہ ہم نے لحاظ کیا، ورنہ ان کے سارے جہاز گرائے جا سکتے تھے۔”
دفاعِ پاکستان پر دوٹوک مؤقف
صدر مملکت نے کہا کہ اگر کسی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اسے یاد رکھنا چاہیے کہ:
- یہاں صدر آصف علی زرداری بیٹھا ہے
- یہاں پاکستان پیپلز پارٹی موجود ہے
- یہاں جیالے موجود ہیں
انہوں نے کہا:
“ہم نے ایسا آرمی چیف بنایا ہے جس نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، اب بھارت کو معلوم ہو چکا ہے کہ پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے۔”
بھارت کے دعوے، چار دن بھی نہ لڑ سکا
آصف زرداری نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا:
- خود کو دنیا کی بڑی معیشت کہنے والے چار دن بھی جنگ نہ لڑ سکے
- تم وہ دل گردہ کہاں سے لاؤ گے جو ہمارے فوجی سربراہ کا ہے؟
- پاکستان کے صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف جیسا حوصلہ بھارت کہاں سے لائے گا؟
انہوں نے واضح الفاظ میں کہا:
“بھارت کے مزید جہاز گرائے جا سکتے تھے، لیکن ہم نے تھوڑا رحم کیا، اگر دوبارہ جنگ مسلط کی گئی تو ہم مکمل طور پر تیار ہیں۔”
جنگ کے دوران کا واقعہ بیان
صدر مملکت نے ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا:
“میرے ملٹری سیکرٹری نے کہا سر جنگ شروع ہو گئی ہے، بنکر میں چلیں، میں نے کہا ہم میدان میں مریں گے، ہم تیار ہیں۔”
انہوں نے کہا کہ:
- ہم لڑنا نہیں چاہتے
- لیکن اگر کوئی ہاتھ ہماری طرف بڑھا تو بھرپور جواب دیا جائے گا
- اگر کوئی میلی آنکھ سے دیکھے گا تو ہمارا چیف انہیں ناکوں چنے چبوادے گا
سابق حکومت پر تنقید
صدر آصف زرداری نے سابق حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ:
“ایک بیوقوف آدمی نے چار سال میں دنیا بھر سے ہمارے تعلقات خراب کیے۔”
