Kay News Urdu
Advertisement
  • اہم ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • نقطہ نظر
  • شوبز
  • کھیل
  • کشمیر
  • کاروبار
  • صحت
  • سائنس
  • ویڈیوز
  • اہم ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • نقطہ نظر
  • شوبز
  • کھیل
  • کشمیر
  • کاروبار
  • صحت
  • سائنس
  • ویڈیوز
No Result
View All Result
Kay News Urdu
No Result
View All Result
Home Uncategorized

پاکستان اور ازبکستان میں اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط، 28 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

web editor by web editor
فروری 5, 2026
in Uncategorized
0 0
0
پاکستان اور ازبکستان میں اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط، 28 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
0
SHARES
18
VIEWS

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے مختلف شعبوں میں تعاون کے 28 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر دیے گئے۔ وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف نے مشترکہ اعلامیے پر بھی دستخط کیے۔

تقریب میں دونوں ممالک کے درمیان وزارت خارجہ کے مابین تعاون بڑھانے، ترجیحی تجارت کے معاہدے کے تحت اشیاء کی فہرست میں توسیع، اور انٹر ریجنل فورم کے قیام کے معاہدوں کا تبادلہ کیا گیا۔ دفاعی شعبے میں تعاون کے لیے ایکشن پلان، موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے نمٹنے، غذائی تحفظ اور زرعی تحقیق میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر بھی اتفاق ہوا۔

دونوں ممالک کے درمیان نشہ آور ادویات کی اسمگلنگ کی روک تھام، پلانٹ پروٹیکشن، کھیل، کان کنی اور جیو سائنسز، قیدیوں کے تبادلے، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سائنس، تعلیم اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے شعبوں میں بھی معاہدے طے پائے۔ اس کے علاوہ میری ٹائم، ادویہ سازی، ٹیکسٹائل، تجارت میں سہولت، اور درمیانے و چھوٹے کاروبار (SMEs) کی ترقی کے لیے بھی ایم او یوز پر دستخط کیے گئے۔

تقریب میں ازبک صدر شوکت مرزایوف کو دوطرفہ قریبی تعلقات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات وقت کے ساتھ مستحکم ہوئے ہیں اور تاریخی روابط دونوں ممالک کے شاندار مستقبل کے عکاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی روابط کے فروغ، تجارت، سرمایہ کاری اور تزویراتی تعاون کے لیے پاکستان مکمل طور پر پُرعزم ہے۔

ازبک صدر شوکت مرزایوف نے وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال اور شاندار میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ازبکستان کا قریبی دوست اور قابل اعتماد شراکت دار ہے۔ انہوں نے پاکستان کی معاشی ترقی اور استحکام کے لیے جاری کاوشوں کو سراہا۔

ازبک صدر کے دورے کے دوران اسلام آباد میں ایک سڑک کو تاشقند کے نام سے موسوم اور ایک پارک کو مغل بادشاہ ظہیرالدین بابر کے نام سے منسوب کرنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی، جسے وزیراعظم نے دونوں ممالک کے تاریخی و ثقافتی روابط کی علامت قرار دیا۔

قبل ازیں ازبک صدر نے اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کا دورہ کیا جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ان کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر ازبکستان کو پاکستان کی دفاعی، صنعتی اور تکنیکی صلاحیتوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور وفد نے پاکستان میں تیار کردہ جدید دفاعی آلات کا مشاہدہ کیا۔

Tags: Agriculture CooperationCentral Asia Pakistan TiesClimate Change AgreementCultural CooperationDefense CooperationGlobal Industrial Defence SolutionsInvestment CooperationISPR PakistanIT CooperationKay News UrduMaritime CooperationPakistan Uzbekistan AgreementsPakistan Uzbekistan RelationsPM Shehbaz SharifSMEs DevelopmentStrategic PartnershipTextile SectorTrade AgreementsUzbek President Shavkat Mirziyoyev
web editor

web editor

Recent Posts

  • یوم آزادی پر مسلح افواج کا قوم کے نام پیغام، شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت
  • منچن آباد پولیس کی کارروائی، چار ملزمان قابو، منشیات اور اسلحہ برآمد
  • چپورسن میں زلزلے کے تسلسل نے مکینوں کو ایک بار پھر خوفزدہ کردیا
  • سعودی کابینہ کا مکہ دفاعی معاہدے کو تینوں ممالک کے تعلقات میں سنگ میل قرار دینا
  • پاکستان کا اسرائیلی اقدامات پر سلامتی کونسل میں کڑی تنقید

Recent Comments

  1. Rana Muhammad Aslam Khan از “خصوصی بچوں کے لیے امید، وقار اور مواقع — لاہور میں ایک نئے دور کا آغاز”
  2. Georgia Waltrip از One swallow does not make the spring
  3. Michael Eubanks از Persuasion is often more effectual than force
  4. Ernest Baker از Spieth in danger of missing cut
  5. Edward Huckaby از Hibs and Ross County fans on final

Archives

  • اگست 2026
  • جولائی 2026
  • جون 2026
  • مئی 2026
  • اپریل 2026
  • مارچ 2026
  • فروری 2026
  • جنوری 2026
  • دسمبر 2025

Categories

  • Apps
  • Business
  • Entertainment
  • Fashion
  • Food
  • Gadget
  • Gaming
  • Health
  • Lifestyle
  • Mobile
  • Movie
  • Music
  • News
  • Politics
  • Review
  • Science
  • Sports
  • Startup
  • Tech
  • Travel
  • Uncategorized
  • World
  • اداریہ
  • اہم ترین
  • ایران اور اسرائیل
  • پاکستان
  • ٹیکنالوجی
  • دنیا
  • سائنس
  • ستاروں کا حال
  • شوبز
  • صحت
  • کاروبار
  • کشمیر
  • کھیل
  • مختصر ویڈیوز
  • نقطہ نظر
Kay News Urdu

© 2026 Kay News Urdu. All Rights Reserved.

Navigate Site

  • اہم ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • نقطہ نظر
  • شوبز
  • کھیل
  • کشمیر
  • کاروبار
  • صحت
  • سائنس
  • ویڈیوز

Follow Us

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • اہم ترین
  • پاکستان
  • دنیا
  • نقطہ نظر
  • شوبز
  • کھیل
  • کشمیر
  • کاروبار
  • صحت
  • سائنس
  • ویڈیوز

© 2026 Kay News Urdu. All Rights Reserved.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?