9
📍 راولپنڈی
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھوں کا چیک اپ ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم نے مکمل کر لیا۔
ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم شام 7 بجے اڈیالہ جیل پہنچی اور تقریباً آدھا گھنٹہ تک آنکھوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔
طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ معائنے کے دوران جدید طبی آلات استعمال کیے گئے جبکہ ڈاکٹروں کی ٹیم نے آنکھوں کی بینائی اور مجموعی طبی کیفیت کا جائزہ لیا۔
چیک اپ کرنے والی ٹیم میں ڈاکٹر ثمن، ڈاکٹر عمر فاروق، ڈاکٹر علی، ڈاکٹر اختر اور ڈاکٹر الطاف شامل تھے، جنہوں نے مرحلہ وار طبی معائنہ کیا۔
ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم کی رپورٹ جلد مرتب کیے جانے کا امکان ہے، جس کی روشنی میں آئندہ علاج یا ممکنہ اسپتال منتقلی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
