سعودی ماہرین فلکیات کے مطابق آج شب ایک نادر فلکیاتی منظر دیکھنے کو ملے گا جب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس موقع پر چاند تقریباً 91 فیصد روشن ہوگا، جبکہ دیگر چمکدار ستارے بھی آسمان پر واضح طور پر دیکھے جا سکیں گے۔
فلکیاتی ماہرین کے مطابق یہ منظر عام آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا اور اس کے لیے کسی خاص آلات کی ضرورت نہیں ہوگی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا تو دنیا کے مختلف ممالک میں موجود مسلمان اس سمت کو دیکھ کر آسانی سے قبلہ رخ کا درست تعین کر سکیں گے، کیونکہ اس وقت چاند کا رخ براہِ راست مکہ مکرمہ کی سمت ہوگا۔
ماہرین کے مطابق ایسے فلکیاتی مواقع سال میں محدود بار پیش آتے ہیں اور یہ جغرافیائی سمت کے تعین کے لیے نہایت اہم سمجھے جاتے ہیں۔
قبلہ رخ معلوم کرنے کا طریقہ
- مقررہ وقت پر آسمان میں چاند کی سمت کا مشاہدہ کریں
- جس سمت میں چاند نظر آئے، وہی سمت مکہ مکرمہ کی سمت ہوگی
- اسی رخ پر کھڑے ہو کر نماز ادا کی جا سکتی ہے
