تہران (ویب ڈیسک):
ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے Fars News Agency نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ حملے میں ایران کے سپریم لیڈر Ayatollah Ali Khamenei کی بیٹی، داماد اور پوتا ہلاک ہو گئے ہیں۔
یہ خبر ایسے وقت سامنے آئی ہے جب خامنہ ای کی اپنی ہلاکت سے متعلق دعوے بھی گردش کر رہے ہیں۔ تاہم ایرانی سرکاری میڈیا اور حکام نے تاحال ان دعوؤں کی تصدیق نہیں کی۔
سپریم لیڈر کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں ان کی موت کی خبروں کو “نفسیاتی جنگ” قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ فارس نیوز ایجنسی کو پاسدارانِ انقلاب کے قریب سمجھا جاتا ہے، تاہم اس رپورٹ کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
خطے میں جاری کشیدگی کے باعث اطلاعات کے حوالے سے متضاد دعوے سامنے آ رہے ہیں اور صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے۔
