اسلام آباد: وزیراعظم Shehbaz Sharif نے علاقائی اور عالمی صورتحال کے پیش نظر اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے جس میں قومی کفایت شعاری پالیسی کی منظوری متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس آج دوپہر Prime Minister House میں ہوگا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، Gilgit-Baltistan کے وزیر اعلیٰ اور Azad Kashmir کے وزیراعظم کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک کی مجموعی انتظامی اور معاشی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا جبکہ وفاق اور صوبوں کے درمیان اتفاق رائے سے قومی کفایت شعاری پالیسی کی منظوری دی جائے گی۔
اجلاس میں موجودہ حالات کے تناظر میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایک اہم تجویز بھی زیر غور آئے گی جس کے تحت سرکاری روابط اور اجلاس زوم کے ذریعے آن لائن منعقد کرنے کا نظام متعارف کرایا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ تعلیمی اداروں میں آن لائن کلاسز اور سرکاری دفاتر میں ورک فرام ہوم پالیسی پر بھی غور کیا جائے گا۔
