3
لاہور میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری، 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ، بجلی کا نظام درہم برہم
لاہور میں جمعے کی شام موسلادھار بارش اور ژالہ باری نے شہر کا بجلی کا نظام تہ و بالا کردیا۔ گلبرگ، گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، ریگل چوک، لکشمی چوک، مسلم ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن اور مال روڈ سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔
دھرم پورہ، صحافی کالونی، جیل روڈ، کلمہ چوک، مانگ چونگی اور فیروز پور روڈ پر بھی صورتحال مختلف نہ رہی اور بارش نے ان علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
لیسکو ذرائع کے مطابق شدید بارش کے باعث 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے جس سے شہر کے وسیع حصے بجلی سے محروم ہوگئے۔ لیسکو حکام نے بتایا کہ بارش رکنے کے فوری بعد بحالی کا عمل شروع کردیا جائے گا۔
