6
نیا غلاف کعبہ کلید بردارِ کعبہ کے حوالے، یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا
مکہ مکرمہ میں خادم الحرمین الشریفین کی نیابت میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں نیا غلاف کعبہ کلید بردارِ کعبہ کے حوالے کیا گیا۔
تقریب روح پرور ماحول میں ہوئی اور تمام مراسم روایتی وقار کے ساتھ ادا کیے گئے۔ غلاف کعبہ ہر سال کی طرح اس بار بھی یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائے گا۔
کعبہ مشرفہ پر غلاف چڑھانے کی یہ روایت صدیوں پرانی ہے۔ ہر سال اسلامی سال کے پہلے دن یہ تبدیلی ایک باقاعدہ تقریب کے ساتھ عمل میں آتی ہے جسے دنیا بھر کے مسلمان خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔
غلاف کعبہ سیاہ ریشمی کپڑے پر سونے اور چاندی کے دھاگوں سے قرآنی آیات کی کشیدہ کاری کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے اور اس کی تیاری میں مہینوں کا وقت لگتا ہے۔
