عوامی مقامات پر چھوٹے کپڑے پہننے والوں کے لیے قانون بنایا جائے: فلک شبیر کی مریم نواز سے درخواست
پاکستانی گلوکار فلک شبیر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے میں عوامی مقامات پر لباس سے متعلق واضح قانون سازی کی جائے۔ انہوں نے یہ درخواست سوشل میڈیا پر ایک اسٹوری کے ذریعے کی۔
فلک شبیر نے اپنی اسٹوری میں پنجاب حکومت کی جانب سے ویپنگ پر عائد پابندی کو سراہا اور اسے ایک مثبت قدم قرار دیا۔ اسی سلسلے میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوامی مقامات پر چھوٹے کپڑے پہننے کو بھی قانونی طور پر روکا جانا چاہیے۔
گلوکار کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔ کچھ صارفین نے ان کے موقف کی حمایت کی جبکہ دیگر نے اسے ذاتی آزادی میں مداخلت قرار دیا۔
فلک شبیر کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب پنجاب حکومت صحت اور عوامی اخلاقیات سے متعلق کئی قوانین پر کام کر رہی ہے۔

فلک شبیر نے اپنی اسٹوری میں ویپنگ پابندی کو سراہتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک اچھا قدم ہے، تاہم دو بیٹیوں کے باپ کی حیثیت سے وہ وزیراعلیٰ سے گزارش کرتے ہیں کہ عوامی مقامات، بازاروں اور سڑکوں پر کم لباس پہننے کے حوالے سے بھی قانون سازی کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو ہم ثقافتی لحاظ سے نقصان اٹھائیں گے۔
