وفاقی بجٹ میں کراچی کو واٹر سپلائی کے K4 منصوبے کیلئے 10 ارب مختص
آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں کراچی کے بلک واٹر سپلائی کے فور منصوبے کے لیے 10 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ یہ رقم شہر کو پانی کی فراہمی بہتر بنانے کے طویل المدتی منصوبے کا حصہ ہے۔
بجٹ دستاویز کے مطابق دیرپا شہری ترقی اور ہاؤسنگ شعبے کے لیے 54 ارب 60 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ اس رقم سے وفاقی اور صوبائی سطح پر ایک لاکھ 50 ہزار سستے رہائشی یونٹس تعمیر کیے جائیں گے، جبکہ ملک کے 10 بڑے شہروں کے لیے ڈیجیٹل ماسٹر پلانز بھی تیار ہوں گے۔
توانائی کے منصوبوں کے لیے بھی بڑی رقوم مختص کی گئی ہیں۔ دیامر بھاشا ڈیم کے لیے 14 ارب، مہمند ڈیم کے لیے 22 ارب اور داسو پن بجلی منصوبے کے لیے 15 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ بجلی کے شعبے کے لیے مجموعی طور پر 116 ارب 20 کروڑ روپے کا بجٹ مقرر کیا گیا ہے۔
صنعتی ترقی اور برآمدی مسابقت بڑھانے کے لیے 6 ارب 60 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ سڑکوں کے شعبے میں کراچی کو چمن سے ملانے والی این 25 پاکستان ایکسپریس وے کو دو رویہ کرنے کے لیے 100 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے، جبکہ سکھر حیدر آباد موٹروے پر 30 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
بجٹ دستاویز کے مطابق ایم ایل ون منصوبے کے کراچی تا روہڑی سیکشن پر کام آئندہ سال شروع ہوگا، جس کے لیے 25 ارب روپے مخت
