بہاولنگر میں تھانہ منچن آباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، ایک منشیات فروش گرفتار
بہاولنگر میں تھانہ منچن آباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک کلو سے زائد آئس برآمد ہوئی۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ڈی پی او محمد عمران نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔
