4
اسرائیل کا دعویٰ، ثبوت غائب جنوبی لبنان میں کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے ایک زیر زمین فوجی مرکز کو تباہ کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق یہ کارروائی حزب اللہ کے 200 میٹر طویل سرنگوں کے نیٹ ورک کے خلاف کی گئی۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اس زیر زمین تنصیب میں سیکڑوں ہتھیار اور متعدد میزائل سائلوز موجود تھے۔ تاہم اس دعوے کے حق میں کوئی ثبوت سامنے نہیں لایا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ کرنے سے پہلے اسرائیل نے امریکا کو اس کارروائی سے آگاہ کیا۔ اسرائیل نے جنوبی لبنان میں عسکری کارروائیاں جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا ہے اور نبطیہ میں حزب اللہ سے منسلک اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
