دریائے سندھ میں تربیلا، کالاباغ اور دریائے چناب میں ہیڈ خانکی پر نچلے درجے کا سیلاب
دریائے سندھ میں تربیلا اور کالاباغ کے مقامات پر جبکہ دریائے چناب میں ہیڈ خانکی پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے سندھ میں چشمہ سے کوٹری تک، جہلم، راوی، ستلج اور دریائے کابل کے علاوہ دریائے چناب اور راوی کے اہم ملحقہ نالوں میں پانی کا بہاؤ فی الحال معمول کے مطابق ہے۔
ادارے نے یہ بھی بتایا کہ تربیلا ڈیم اس وقت 61 فیصد جبکہ منگلا ڈیم 41 فیصد بھرا ہوا ہے۔ گزشتہ سال اسی تاریخ کو تربیلا ڈیم 80 فیصد اور منگلا ڈیم 51 فیصد سطح پر تھا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ رواں سال دونوں ڈیمز میں پانی کی سطح گزشتہ سال کے مقابلے میں کم ہے۔
