امریکی ریاست واشنگٹن کے جنگلات میں لگی آگ بےقابو، 700 سے زائد گھر جل گئے
امریکا کی ریاست واشنگٹن میں جنگلات میں بھڑکنے والی آگ بےقابو ہوگئی، جس کے نتیجے میں 700 سے زائد گھر جل کر خاکستر ہو گئے۔ آگ لگنے کے بعد ہزاروں افراد کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق شعلوں پر قابو پانے کے لیے فائرفائٹرز دن رات کام کر رہے ہیں، تاہم تیز ہواؤں اور خشک موسم نے امدادی کارروائیوں کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔ آگ بجھانے کے عمل میں ہیلی کاپٹرز اور خصوصی مشینری بھی استعمال کی جا رہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 8 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ آگ کی زد میں آ چکا ہے، اور اگر موسمی حالات بہتر نہ ہوئے تو نقصانات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ٹیمیں تلاش اور بچاؤ کے کام میں مصروف ہیں، جبکہ مقامی انتظامیہ نے رہائشیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
