30
پاکستان اور انگلینڈ کیخلاف سہ ملکی ون ڈے سیریز، سری لنکن اسکواڈ کا اعلان
سری لنکا کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف سہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ کوشال مینڈس ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔
اعلان کردہ اسکواڈ میں پاتھم نسانکا، اوشکا فرنینڈو، کوشال مینڈس اور کمیل مشرا شامل ہیں۔ اس کے ساتھ تجربہ کار آل راؤنڈر داسن شناکا، ویلالاگے، مہیش تھکشانا اور چمیرا کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان یہ سہ ملکی ون ڈے سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔ سیریز کے میچز راولپنڈی اور لاہور میں شیڈول ہیں۔
