اسلام آباد: ملک بھر میں آج عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، جہاں چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے ہزاروں اجتماعات منعقد ہوئے۔
ان اجتماعات میں امت مسلمہ کے اتحاد، ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
نماز عید کی ادائیگی کے بعد شہریوں نے ایک دوسرے سے گلے مل کر عید کی مبارکباد دی اور خوشیوں کا اظہار کیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عیدالفطر کی مرکزی نماز فیصل مسجد میں ادا کی گئی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
اسی طرح لاہور کی بادشاہی مسجد اور کراچی کی مختلف مساجد میں بھی عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جہاں عوام کی بڑی تعداد نے نماز عید ادا کی۔
اہم شخصیات نے بھی مختلف مقامات پر نماز عید ادا کی، صدر مملکت آصف علی زرداری نے زرداری ہاؤس نوابشاہ میں نماز ادا کی اور ملک کی سلامتی و استحکام کیلئے دعائیں کیں۔
گورنر سندھ نہال ہاشمی نے گورنر ہاؤس میں نماز عید ادا کی جبکہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی میں نماز عید پڑھی۔
اسی طرح مولانا فضل الرحمان نے ڈی آئی خان کے علاقے عید الخیل میں نماز عید کی امامت کی۔
