Human Rights Commission of Pakistan کی سالانہ رپورٹ 2025 کے مطابق پاکستان میں صنفی تشدد کے واقعات میں 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔
خواتین کے خلاف جرائم میں سنگین اضافہ سامنے آیا:
- 470 خواتین غیرت کے نام پر قتل
- 3,815 ریپ کے کیسز رپورٹ
- 1,332 خواتین گھریلو تشدد میں قتل
- 2,586 سائبر ہراسگی کے واقعات
رپورٹ کے مطابق پاکستان بنیادی حقوق کے نفاذ میں 143 ممالک میں 130ویں نمبر پر رہا جبکہ عالمی جینڈر گیپ انڈیکس میں 148 ممالک میں سے 145ویں پوزیشن حاصل کی۔
سکیورٹی صورتحال بھی تشویشناک رہی:
- 1,272 دہشت گردی اور آپریشنز
- 3,417 اموات، 2,134 زخمی
- 1,155 پولیس مقابلوں میں 1,696 افراد ہلاک
جیلوں میں قیدیوں کی تعداد استعداد سے 171 فیصد زیادہ ہو گئی، جبکہ 21,600 پاکستانی بیرون ملک قید ہیں جن میں 738 India کی جیلوں میں موجود ہیں۔
بچوں کے خلاف جرائم بھی بڑھ گئے:
- 3,600 تشدد کے کیسز
- 1,107 اغوا
- 365 بچے لاپتہ
- کم عمری کی شادی کے 53 کیسز
ٹرانس جینڈر کمیونٹی بھی نشانے پر رہی:
- 19 افراد قتل
- 2 پر تیزاب حملے
- 13 جنسی تشدد کے کیسز
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ غربت میں اضافہ ہوا اور لاکھوں افراد خط غربت سے نیچے چلے گئے، جو معاشی دباؤ اور سماجی عدم استحکام کی نشاندہی کرتا ہے
