فیفا ورلڈ کپ 2026: افتتاحی میچ میں 3 ریڈ کارڈ، ورلڈ کپ تاریخ کا انوکھا ریکارڈ
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے افتتاحی میچ میں میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 2 صفر سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا آغاز فاتحانہ انداز میں کیا۔ میکسیکو سٹی کے تاریخی اسٹیڈیم اسٹاڈیو ایسٹیکا میں کھیلے گئے اس مقابلے میں میکسیکو کا پلڑا شروع سے بھاری رہا۔
میچ کے دوران ایک انوکھا ریکارڈ بھی قائم ہوا۔ فٹبال ورلڈ کپ کی پوری تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ افتتاحی میچ میں 3 ریڈ کارڈ دکھائے گئے۔ ریفری نے جنوبی افریقا کے 2 اور میکسیکو کے 1 کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیجا۔
ورلڈ کپ کی تاریخ میں اب تک 7 مواقع پر کسی ایک میچ میں 3 یا اس سے زیادہ ریڈ کارڈ دیکھے گئے ہیں۔ سب سے زیادہ ریڈ کارڈ کا ریکارڈ 2006 کے ورلڈ کپ میں پرتگال اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ کے نام ہے، جس میں 4 ریڈ کارڈ دکھائے گئے تھے۔
