4
Pakistan Railways نے Eid al-Fitr کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے 4 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریلوے ترجمان کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 16 مارچ کو Lahore سے Karachi کے لیے روانہ ہوگی۔
دوسری عید اسپیشل ٹرین 17 مارچ کو Quetta سے Rawalpindi روانہ ہوگی۔
تیسری خصوصی ٹرین 17 مارچ کو کراچی سے Peshawar کے لیے روانہ کی جائے گی۔
اس کے علاوہ چوتھی عید اسپیشل ٹرین 18 مارچ کو کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔
ریلوے حکام کے مطابق عید کے موقع پر مسافروں کے دباؤ کو کم کرنے اور شہریوں کو اپنے آبائی علاقوں تک آسان سفر کی سہولت فراہم کرنے کے لیے یہ خصوصی ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں
