2
اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
رپورٹس کے مطابق باجوڑ اور گردونواح، دیامر شہر و گردونواح جبکہ صوابی شہر اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکٹر ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کی گہرائی 114 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان میں تھا۔
شہریوں نے گھروں سے باہر نکلنے اور احتیاطی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ حکام نے کہا کہ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔
