دوحہ / ابوظہبی: مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدہ صورتحال کے باعث عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ Shakira کا دوحہ میں ہونے والا کنسرٹ ملتوی کر دیا گیا ہے۔
قطر کی سیاحتی اتھارٹی Visit Qatar کے مطابق یکم اپریل کو ہونے والا یہ کنسرٹ "موجودہ علاقائی صورتحال” کے باعث مؤخر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ابوظہبی میں منعقد ہونے والا Offlimits Music Festival بھی ملتوی کر دیا گیا ہے، جس میں شکیرا کے ساتھ ساتھ معروف بینڈ Jonas Brothers کو بھی پرفارم کرنا تھا۔
متحدہ عرب امارات کے ٹکٹنگ پلیٹ فارم Platinumlist کے مطابق یہ فیسٹیول اب نومبر میں منعقد کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق خطے میں جاری کشیدگی کے باعث نہ صرف سکیورٹی خدشات میں اضافہ ہوا ہے بلکہ بین الاقوامی ایونٹس اور تفریحی سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہو رہی ہیں۔
